ایبٹ آباد میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:21

ایبٹ آباد۔ 10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران دفعہ144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے دوران ایبٹ آباد میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور افغانیوں کے ایبٹ آباد شہر میں غیر قانونی داخلہ پر پابندی ہو گی۔ پی ایم اے روڈ پر گاڑیوں کی اوورلوڈنگ پر بھی پابندی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :