ایبٹ آباد تحصیل ناظم کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:20

ایبٹ آباد۔ 10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) تحصیل انتظامیہ ایبٹ آباد نے نیو ایبٹ آباد سٹی کے قیام، ہاؤسنگ کالونیوں اور پلازوں کی تعمیر کیلئے پلان ترتیب دیدیا ہے۔ تحصیل ناظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کے دوران اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیراعلیٰ کی حمایت حاصل کی ہے۔ تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحق نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔

عشائیہ کے بعدانہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحصیل ناظم محمد اسحق نے ایبٹ آباد کے مسائل حل کرنے کے حوالہ سے اپنا پلان وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل ناظم کے ترقیاتی پلان کو سراہتے ہوئے اپنی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم نے طویل ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کو ایبٹ آباد کے مسائل سے آگاہ کیا اور ایبٹ آباد میں نئے پلازوں، ہاؤسنگ کالونیوں اور نیو ایبٹ آباد سٹی جیسے متعدد تعمیراتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع کے ضلع اور تحصیل ناظم کرپشن کے خاتمہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر تحصیل ناظم نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی صورتحال سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد تحصیل ناظم نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ایبٹ آباد میں تمام ترقیاتی منصوبے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اپنے فنڈ سے مکمل کرے گی، ٹی ایم اے اپنے وسائل سے تحصیل ایبٹ آباد کو ماڈل تحصیل بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :