گجرات :‌جلالپور جٹاں میں میرج ہال کے مالک کا ملازم پر بہیمانہ تشدد، برہنہ کر کے مررغا بنا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:12

گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء): جلالپور جٹاں میں میرج ہال مالک کا اپنا ملازم کے ساتھ کیا جانے والا بہیمانہ تشدد اور انسانیت سوز سلوک میڈیا پر ایک ویڈیو کی شکل میں سامنے آ گیا ہے.

(جاری ہے)

میرج ہال کے مالک ریمبو بٹ نے تلخ کلامی کرنے اور چوری کر نے کا الزام عائد کر کے اپنے ملازم کو ڈنڈوں ، لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب دل نہ بھرا تو برہنہ کر کے سڑکوں پر مرغا بنایا اور چکر لگوائے.

جس کے بعد ریمبو بٹ اپنے ساتھیوں سمیت روپوش ہو گیا ہے. ذرائع کے مطابق ریمبوبٹ اور اس کے بھائی کا تعلق حکومتی جماعت سے ہے اور انہوں نے اپنے پیسے اور رعب کا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایسا اخلاقیات سے گرا ہوا سلو ک کیا ہے. واقعہ کے بعد اہلٍ علاقہ میں خوف وہراس کی ایک لہر دوڑ گئی ہے.