سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے جانیوالے پولیس اہلکار کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:59

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء)ایم این کی سیکورٹی کے لئے جانیوالے پولیس اہلکار کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق تھانہ سٹی ہارون آباد میں تعینات پولیس اہلکارعلی شیر اے ایس آئی ایم این اے حلقہ 191اعجازالحق کی سیکورٹی کے لئے ساتھ گیا ہو اتھا کہ اچا نک دل کا دورہ پڑ گیا جس کو نہایت نازک حالت میں ٹی ایچ کیو داخل کروایا گیا مگر حالت زیادہ خراب ہو نے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا تھانہ سٹی پولیس کے انچارج اظہر سعید پراچہ،سب انسپکٹر اکرم کیفی،منشی حسن،محمد احسن علی ،چاچا بلا،لالہ جبار سپیشل برانچ،راو قیوم سپیشل برانچ،منیر احمد سپیشل برانچ ،زاہد حسین انجم سٹی پر یس کلب ،طارق چوہدری ،نواب ظفر علی ناغرہ سمیت دیگر نے ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔