لاہور : گورنر ہاوس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پنجاب میں اجلاس منعقد کیا گیا. اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں پر توجہ دی گئی۔ لوگوں کو باعزت سواری دینے کے لئے میٹرو بنائی گئی، کیا لوگوں کو با عزت سواری نہیں چاہئیے؟ پنجاب میں اسپتال بنائے جا رہے ہیں زراعت کے شعبے میں بھی ترقی کی جا رہی ہے۔

پنجاب میں بچوں کو اربوں روپے کے وظائف دئے گئے، یونیورسٹیز کے بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، تعلیم کے شعبے میں ایسا کام اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان تمام کاموں پر میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتا ہوں اور ان سمیت ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر شعبے میں ترقی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

میٹرو اور اسکولوں کی بھی اپنی اپنی اہمیت ہے، حکومت اب پنجاب میں میٹرو ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گذشتہ 7 سال کے عرصہ میں لاہور ایک نیا شہر بن چکا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم پر تنقید کرنے والوں کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئیے ہم نے مخلتف پراجیکٹس میں 110 ارب روپے کی بچت کی ہے ، عوام کے خون پسینے سے کمائے پیسوں کو ملک کی دیگر پراجیکٹس میں صرف کیا جائے گا.