خیبر پختونخواہ کے13 اضلاع ،قبائلی علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء )فاٹا کے قبائلی علاقوں اور جنوبی وزیرستان میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی،تین روزہ پولیو مہم کیدوران 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گے ۔فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں ،ایف آر کے علاقوں اور جنوبی وزیرستان میں ہفتہ سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پہلی مرتبہ پاک افغان سرحد سمیت تمام علاقوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفراسلام خٹک پولیو مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ مہم کے لئے تین سو موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے پاک فوج ،لیویز فورس ،ایف سی ،خاصہ دار فورس اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی تعینات کئے گئے۔