طالبان مذاکرات کیلئے پاکستان کی افغانستان کوپیشکش کاعلم نہیں،امریکا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:18

طالبان مذاکرات کیلئے پاکستان کی افغانستان کوپیشکش کاعلم نہیں،امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) امریکا نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے مصالحتی کوششوں میں پیش رفت نظر نہیں آتی، پاکستان کی جانب سے تعاون کی حالیہ پیشکش کا علم نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کا علم نہیں، کیونکہ یہ عمل آگے بڑھتا نظر نہیں آرہا، تاہم امریکا کی خواہش اب بھی برقرار ہے کہ افغان قیادت میں مصالحتی کوششیں آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ مصالحتی عمل نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے ضروری ہے۔