سانحہ منیٰ، مزید 5 شہید پاکستانیوں کی مکہ مکرمہ میں تدفین ،مجموعی تعداد 95ہوگئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:13

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے مزید 5 پاکستانیوں کی مکہ مکرمہ میں تدفین کردی گئی۔ سانحے میں شہید حجاج کی تعداد 1470 ہوگئی۔ پاکستان حج مشن کے ذرائع کے مطابق 5 پاکستانی شہدا کو تصدیق کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، جن میں مہمند ایجنسی کے شاہ ولی اللہ، تخت بھائی کے سلاوت خان، بنوں کی نوشین بخاری، کراچی کی کوثر رابعہ اور سیالکوٹ کی رہائشہ قیصرہ بیگ شامل تھے۔

95 پاکستانی شہدا میں سے اب تک 58 کی تدفین سعودی عرب میں کی جاچکی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی نے 19ممالک کی جانب سے جاری اعداد شمار اکٹھے کیے ہیں جس کے مطابق شہدا کی تعداد 1470 ہوگئی ہے، حج کے دوران پیش آ نے والے حادثات میں شہادتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، اس سے قبل 1990 میں بھگدڑ سے 1426 حجاج شہید ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ ایران کے 465 حجاج شہید ہوئے، مصر کے165، انڈونیشیا کے 120، بھارت کے101 حجاج بھی شہیدا میں شامل، سانحے میں نائجیریا کے 99 ، پاکستان کے93، مالی کے70، اور بنگلادیش کے63 حجاج شہید ہوئے، سنیگال کے 54، بینن کے51، کیمرون کے 42، ایتھوپیا کے 31 اور سوڈان کے 30 حجاج بھی شہدا میں شامل ہیں۔

سانحے میں مراکش کے27 ، الجزائر کے 25، گھانا کے 12،چاڈ کے 11،کینیا کے 8 اور ترکی کے3 حجاج بھی شہید ہوئے۔ جبکہ سیکڑوں حجاج اب بھی لاپتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :