بہاولپور میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 11:13

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء ) بہاولپور نیو سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دارپر لٹکا دیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر مجرم کو نیوسینٹرل جیل میں صبح سویرے پھانسی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم محمد انیس عرف عمر نے1997ء میں ڈکیتی کیدوران مزاحمت کرنے پر احسان نامی شخص کو قتل کردیاتھا۔ مجرم کی لاش کو قانونی کارروائی کیبعد ورثا کے حوالے کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :