شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 اکتوبر 2015 10:58

شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اکتوبر 2015 ء) : خان پور نہر کے قریب سی ٹی ڈی پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کاشف کو ریکوری کے لئے لاہور سے شیخوپورہ لے جایا جا رہا تھا کہ خان پور نہر کے قریب ریلوے کراسنگ کے پاس 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 7 سے 8 دہشت گردوں نے کاشف کو چھڑوانے کے لئے پولیس نفری پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں کاشف اور اس کے 4 ساتھی ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول اور اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔ لاشوں کو شناخت کے لئے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ کاشف پنجاب میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے ساتھیوں نے محرم الحرام پر شیخوپورہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :