غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید، جھڑپوں کے دوران 30 زخمی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:52

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید، جھڑپوں کے دوران 30 ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9اکتوبر۔2015ء) اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید جب کہ جھڑپوں میں 30 زخمی ہوگئے۔غیر ملکیمیڈیا کے مطابق غزہ کی سرحد کے قریب صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید جب کہ اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے نتیجے میں 30 افراد بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے نتیجے میں متاثرہ فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے مظاہرہ کررہے تھے۔دوسری جانب اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بھی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کئی فلسطینی گرفتار اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :