Live Updates

حمزہ شہباز شریف اورعمران خان کی آمد سے قبل ہی پولیس نے مزنگ اور سمن آباد کو سیل کردیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) صوبائی درالحکو مت میں انتخابی مہم چلانے والے حمزہ شہباز شریف اورپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کی آمد سے قبل ہی پولیس نے مزنگ اور سمن آباد کے علاقوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمن آباد ،مزنگ ،گول چکر میں دونوں پارٹیوں کے سربراہوں اور اہم عہدیداروں کی آمد سے قبل ہی ٹریفک پولیس اور مقامی تھانوں کی پولیس نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جگہ جگہ ناکے لگا دیئے جلسہ گاہ کی قریبی چھتوں پر پولیس اہلکاروں کو مسلح کھڑا کردیا گیا صبح سویرے ہی پولیس نے اپنی اپنی پوزیشن سمبھال لی کئی جگہوں پر تعینات پولیس اہلکار صبح سویرے ہی ڈیوٹی پر پہنچ گئے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات