اسلام آباد ، پولی کلینک ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈزنے مشتبہ شخص کو پکڑ کر تھانہ آبپارہ پولیس کے حوالے کر دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈزنے مشتبہ شخص کو پکڑ کر تھانہ آبپارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نشے میں دھت نوجوان نے پولی کلینک ہسپتال میں گھسنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی گارڈز نے اس کو روکا اور سیکیورٹی گیٹ سے گزرنے کی ہدایت کی تو اس نے سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا شروع کر دیا اور کہا کہ وہ آگے سے ہٹ جائیں میرے پاس پستول ہے فائرنگ کر دوں گا، یہ بات کرتے ہی اس نے دوڑ لگا دی جس پر سیکیورٹی گارڈز نے اسے دبوچ لیا اور دھنائی کرنے کے بعد آبپارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :