Live Updates

اگر تحریک انصاف این اے 122سے ہار گئی تو شکست تسلیم کریں گے، اگر ہار کو جیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوں گے، لاہور کے عوام کو حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف این اے 122سے ہار گئی تو شکست تسلیم کریں گے، اگر ہار کو جیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہوں گے، لاہور کے عوام کو حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بنیادی طور پر ہمارے ملک میں بڑے لوگ الیکشن خرید لیتے ہیں یہ کیسی جمہوریت ہے، اس ملک میں صرف نام کی ہی جمہوریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریشانیاں ملک کے عوام کیلئے ہیں، حکمرانوں کو کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ان کی ملیں چل رہی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کی عوام کو حقوق کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیارہ اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 122سے ہار گئی تو شکست تسلیم کریں گے اگر ہار کو جیت میں بدلنے کی کوشش کی گئی تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات