مذاکرات کے لیے حکومت نہیں ناراض بلوچ بے تاب ہیں،براہمداغ بگٹی نے ہتھیارڈالنے کے لیے اکبربگٹی کے یوم وفات 26اگست کی تاریخ کاانتخاب کرلیا ہے،بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ مذاکرات کے لیے حکومت نہیں ناراض بلوچ بے تاب ہیں،براہمداغ بگٹی نے ہتھیارڈالنے کے لیے اکبربگٹی کے یوم وفات 26اگست کی تاریخ کاانتخاب کرلیا ہے،وہ جمعہ کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں اپنی رٹ قائم کردی ہے۔

مذاکرات کے لیے حکومت نہیں بلکہ ناراض بلوچ بے تاب ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرشدت پسند مذاکرات کے لیے بے تاب نہ ہوتے تو برہمداغ بگٹی ہتھیارڈالنے کے لیے اکبربگٹی کے یوم وفات26 اگست کا انتخاب نہ کرتے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اپنی جگہ لیکن بلوچستان میں شدت پسندی کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔اگرخدانخواستہ مذاکرات ناکام ہوئے حکومت اپنی رٹ قائم کرے گی بلیک میل نہیں ہونگے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہابلوچستان میں تبدیلی کے لیے مری معاہدہ موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدام کے باعث صوبے میں جرائم کی شرح میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔