جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے تمام امور کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے ۔عوامی رابطوں کو فروغ دے کر دونوں حکومتوں کو تنازعات حل کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے ،پاک بھارت ارکان پارلیمنٹ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاک بھارت ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے تمام امور کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے ۔عوامی رابطوں کو فروغ دے کر دونوں حکومتوں کو تنازعات حل کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے ،جمعہ کو مقامی ہوٹل میں پلڈاٹ کے تحت منعقدہ سیمینار میں پاکستان اور بھارت کی صوبائی اسمبلیوں کی ارکان نے شرکت کی اور پاک بھارت تعلقات پر اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ارکان اسمبلی کلجیت سنگھ اورہیمنت کمارشاہ نے کہا کہ دوطرفہ عوامی تعلقات کے فروغ کے لیے حکومتی شخصیات کوعوامی جذبات کے مطابق پالیسی بنانی چاہیے۔جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔راجستھان اسمبلی کے رکن منگے لال گریسو اور سندھ اسمبلی کی رکن مہتاب اکبرراشدی نے کہا کہ عوام میں توپاک بھارت تعلقات بہتربنانے کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم اقتدارمیں آکربدل جاتے ہیں۔اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان زراعت ،تجارت ،سرمایہ کاری اورسیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے سفارشات کا بھی اعلان کیا گیا۔سیمینارسے سینیٹرمیرحاصل بزنجو،اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو،وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی ،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسیماضیا دیگرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :