Live Updates

تحریک انصاف کا مزنگ میں جلسہ ختم ہوتے ہی لوگ جلسہ گاہ سے کرسیاں اٹھا کر گھروں کو لے گئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کا مزنگ میں جلسہ ختم ہوتے ہی لوگ کرسیوں سے ٹوٹ پڑے ، جلسہ گاہ سے کرسیاں اٹھا کر اپنے گھروں کو لے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک جلسہ عام کیا جس سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے خطاب کیا ۔ جونہی عمران خان کی تقریر ختم ہوئی تو پارٹی کارکن کرسیوں پر لپٹ پڑے اور جلسہ گاہ سے کرسیاں اٹھا کر اپنے گھروں کی طرف چل پڑے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات