سٹے بازوں نے سردار ایاز صادق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا

ایاز صادق کا ریٹ 32 پیسے ، علیم خان کا ریٹ 3 روپے لگایا گیا، این اے 122 کے ضمنی انتخابات کیلئے 35 سے 40 کروڑ کا جوا لگ چکا ہے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:11

سٹے بازوں نے سردار ایاز صادق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کیلئے 35 سے 40 کروڑ روپے کا جوا لگ چکا ہے ، سٹے بازوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا ، ایاز صادق کا ریٹ 32 پیسے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر علیم خان کا ریٹ 3 روپے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 11 اکتوبر کو لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کیلئے سٹے باز بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور لاہور کے اس حلقے کیلئے اب تک 35 سے 40 کروڑ روپے کا جوا لگ چکا ہے ، سٹے بازوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیتے ہوئے ان کا ریٹ 32 پیسے لگایا ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر علیم خان کا ریٹ 3 روپے لگایا گیا ہے جبکہ سٹے بازوں کے مطابق اس حلقہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کا کوئی نام و نشان نہیں ہے