Live Updates

عمران خان انٹرنیشنل آوارہ گرد ہے ،جھوٹ بولنے میں انکا کوئی ثانی نہیں،بھارت تو پاکستان کا دشمن ہے عمران خان کیوں ملکی ترقی کی راہ میں کیوں رکاوٹ بنتے ہیں، لاہور کے شیروں اور شیرنیوں نے این اے 122کا میدان مارنا ہے، لاہور ی شیر جب جاگتے ہیں تو کوئی طوفان ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، نواز اور شہبازشریف اقتدار میں آکر قوم کی حالت بدل دیتے ہیں،نواز شریف نے قوم کو موٹروے کا تحفہ دیا ،99ء میں جمہوریت پر حملہ نہ ہوتا تو پاکستان ترقی کی تمام منازل طے کرلیتا

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا حلقہ این اے 122 کے انتخابی جلسے سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ایک انٹرنیشنل آوارہ گرد ہے ،جھوٹ بولنے میں انکا کوئی ثانی نہیں،عمران خان ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، بھارت تو پاکستان کا دشمن ہے جسے پاکستان کی ترقی پسند نہیں مگر عمران خان کیوں ملک میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں، لاہور کے شیروں اور شیرنیوں نے این اے 122کا میدان مارنا ہے، لاہور کے شیر جب جاگتے ہیں تو کوئی طوفان ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، نواز شریف اور شہبازشریف اقتدار میں آتے ہیں تو قوم کی حالت بدل دیتے ہیں،نواز شریف نے قوم کو موٹروے کا تحفہ دیا ،99ء میں جمہوریت پر حملہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کی تمام منازل طے کرلیتا۔

وہ جمعہ کو یہاں حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم کے موقع پر انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے شیروں اور شیرنیوں نے این اے 122کا میدان مارنا ہے، لاہور کے شیر جب جاگتے ہیں تو کوئی طوفان ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لاہور کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب انٹرنیشنل آوارہ گرد بھٹکتا پھرتا ہے تو ہم نے آمریت کا مقابلہ کیا، کوئی مائی کا لعل شیر کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی میں شیر کا مقابلہ کرنے کی ہمت ہے،شیر کی حکومت نے ملک میں ترقی کی راہیں کھول دی ہیں اور اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور ملک کا سیاسی دارلخلافہ ہے اور یہاں سے شیر اور شیرنیاں ہی ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایک انٹرنیشنل آوارہ گرد ہیں اور جھوٹ بولنے میں ان کوئی ثانی نہیں، عمران خان نے استعفے دے کر تحریک انصاف کے ووٹرز کی توہین کی اور اب پھر اسمبلیوں میں جا کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، بھارت تو پاکستان کا دشمن ہے جسے پاکستان کی ترقی پسند نہیں مگر عمران خان کیوں ملک میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب اب تو جھوٹ بولنا چھوڑ دو اب تو بڑے ہو جاؤ، نواز شریف قوم کو موٹروے کا تحفہ دیا ،99ء میں جمہوریت پر حملہ نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کی منازل طے کرلیتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی الزام اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں، 2018 تک ملک کے اندھیرے مکمل طور پر دور کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے استعفے قبول نہ کر کے ووٹرز کو عزت دی ، تحریک انصاف خودد ھاندلی کی پیداوار ہے، عمران خان اور ان کی جماعت لانے والوں کا ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ہے، ہمیں خوشحال نہیں دیکھنا چاہتا،بھارت کی تو چینی صدر کے دورہ پاکستان پر تکلیف سمجھ میں آتی ہے مگر عمران خان کو کیا مسئلہ تھا، یہ کیسے لیڈر ہیں جو ملکی خوشحالی کے آگے دھرنے کی سیاست شروع کر دیتے ہیں، دھرنا دے کر ملک کو پوری دنیا میں تماشا بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز آتے ہیں تو قوم کی حالت بدل دیتے ہیں، عمران خان صاحب ہمیں کام کرنے دو، جھوٹ نہ بولو، عمران خان صاحب آپ خیبرپختونخوا کو سنوار دیں ، ہم پی ٹی آئی کا کباڑہ نہیں چاہتے، آپ نے تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا اور مڈل کلاس کو آگے لانے کا کہا تھا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ(ن) لیگ کی ہی ہمت تھی جس نے میدان میں آ کر پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات