Live Updates

نیا پاکستان جہا نگیر خان تر ین اور قبضہ گروپ علیم خان سے نہیں نوازشر یف کی قیادت میں بنے گا‘سپورٹس مین ہونیکا دعویٰ کر نیوالے عمران خان کو مفت مشورہ دیتاہوں وہ11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں عبر تناک شکست قبول کر نے کا حوصلہ پیدا کر لیں ‘ عمران خان آپ ’’توتی‘‘بجھاتے رہنا نوازشر یف ملک کو امن کا گہوار بنائیں گے‘ مجھے نوازشر یف اور شہبازشر یف کی قیادت پر فخر ہے جن پر آج تک ایک روپے کی بھی کر پشن کا الزام نہیں ہے‘ عمران خان نے نوازشر یف کے بارے میں جوباتیں کیں انکا جواب نہیں دوں گا اتناضرور کہوں گا نوازشر یف کے شیروں کو نہ چھڑوں ورنہ شیر تمہیں نہیں چھوڑیں گے‘ جب لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنے گی، قائد اعظم سولر پلانٹ اور سائیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر یگا ، لاہور میں اورنج ٹر ین چلے گے تو ’’بلے بلے ‘‘ہو جا ئیگی

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں حمزہ شہباز‘ سعد رفیق ‘ ایاز صادق اور دیگر کا ضمنی انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ اب نیا پاکستان جہا نگیر خان تر ین اور قبضہ گروپ علیم خان سے نہیں نیا پاکستان نوازشر یف کی قیادت میں بنے گا‘سپورٹس مین ہونیکا دعویٰ کر نیوالے عمران خان کو مفت مشورہ دیتاہوں وہ11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں عبر تناک شکست قبول کر نے کا حوصلہ پیدا کر لیں ‘ عمران خان آپ ’’توتی‘‘بجھاتے رہنا نوازشر یف ملک کو امن کا گہوار بنائیں گے‘ مجھے نوازشر یف اور شہبازشر یف کی قیادت پر فخر ہے جن پر آج تک ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں ہے‘ عمران خان نے نوازشر یف کے بارے میں جوباتیں کیں انکا جواب نہیں دوں گا لیکن اتناضرور کہوں گا نوازشر یف کے شیروں کو نہ چھڑوں ورنہ شیر تمہیں نہیں چھوڑں گے‘ جب نوازشر یف لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنے گی اور قائد اعظم سولر پلانٹ اور سائیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر یگا اور لاہور میں اورنج ٹر ین چلے گے تو ’’بلے بلے ‘‘ہو جا ئیگی۔

(جاری ہے)

وہ ضمنی انتخابی مہم کے حوالے سے سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی ‘ضمنی انتخابی امیدوار سردار ایاز صادق ‘اراکین اسمبلی طلال چوہدری ‘ماروی میمن ‘(ن) لیگ لاہور کے صدر ملک پرویز سمیت ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے اپنے خطاب میں کہاکہ عمران خان کو کل نوازشر یف کیلئے اخلاق سے گر ی باتیں کرتے سن رہا تھا اور میرا دل بہت تکلیف میں تھا مگر پھر مجھے یاد آیا کہ رسولؐنے فریا ہے وہ سب سے اچھامومن ہے جسکا اخلاق اچھا ہے ۔

انہوں نے کہا میں دھر نے والوں کے بڑ ے بڑے بول اور انکا دھڑنہ تخت ہوتے بھی دیکھا ہے اور اﷲ صبر کر نیوالوں کے ساتھ ہوتا ہے اور جب اﷲ ساتھ ہوتو پھر کوئی کچھ نہیں کر سکتا پھر ستے خیر یں ہی ہوتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ہنڈی کے ذریعے پیسے بجھوانے اور شہروں کو بند کر نے کی باتیں کر نیوالے عمران خان کو بھی دیکھا ہے وہ شہر بند کرواتے ہیں مگر میرے قائد نوازشر یف کراچی جیسے شہروں میں امن لاتے ہیں ‘ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیااور وہاں لوگ امن کی زندگی گزار رہے ہیں ‘عمران خان نے قوم کے اڑھائی سال دھر نوں اور احتجاج کے ذریعے ضائع کروائے ہیں ا ور چین کے صدر کا دور بھی منسوخ کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے کے تسلیم کر نے کے باوجود عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ شروع کیا اور اسلام آباد میں جاکر سازشیں کیں اور تم سمجھتے تھے کہ حکو مت ختم ہو جائیگی مگر ان کی نیت اﷲ جانتا تھا اس لیے پھر تحر یک انصاف کے دھر نے کے ساتھ جو ہوا ہے وہ پوری قوم نے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے ہیں جب نوازشر یف لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنے گی اور قائد اعظم سولر پلانٹ اور سائیوال میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر یگا اور لاہور میں اورنج ٹر ین چلے گے تو ’’بلے بلے ‘‘ہو جا ئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ میں جب سنتا ہوں کہ تو ایک طرف قبضہ گروپ علیم خان اور دوسری طرف مشرف کے دور میں کروڑ روپے کا قر ضہ معاف کروانے والے جہا نگیر خان تر ین ہے اب نیا پاکستان جہا نگیر خان تر ین اور قبضہ گروپ علیم خان سے نہیں نیا پاکستان نوازشر یف کی قیادت میں بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بات سن لیں نوازشر یف پر جھوٹے الزامات لگانے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا اگر لیڈ ر بننا ہے تو نوازشر یف جیسا ’’شیر ‘‘جیسا سینہ لیکر آؤں نوازشر یف نے پاکستان اور اصولوں کی خاطر مشرف سے سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے باپ کو کندھا دینے پاکستان میں بھی نہیں آئے اور لیڈر بننا ہے تو شہباز شر یف جیسے شیر بنوں ۔

انہوں نے کہا میں ذاتی طور پر اس بات کا گواہ ہوں کہ جب ججز کی بحالی کی بات آئی ہے تو نوازشر یف نے امر یکہ سمیت پوری دنیا سے دہشت گردی کے خطرات سے آگاہی کے باوجود لانگ مارچ کیا اور ملک میں ججز کو بحال کروایا اور عمران خان لانگ مارچ میں ڈھونڈنے سے بھی نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے دھاندلی کے الزامات اورمیٹرو بس کو70ارب کا منصوبہ کہنے سمیت کسی الزام کے بارے میں آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں میٹرو کا فائدہ پو چھنا ہے تو روالپنڈی کی انکی خواتین سے پوچھوں جو آرام داہ سفر کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری میرے داد نے اس وقت لگائی جب نوازشر یف کالج میں پڑ ھتے تھے اور اگر ہم نے محنت سے یہ مقام حاصل کیا تو مجھے مزدور کا بیٹاہونے پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نوازشر یف اور شہبازشر یف کی قیادت پر فخر ہے جن پر آج تک ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں ہے ‘عمران خان طالبان کا دفتر کھولنے کی باتیں کرتے ہیں مگر طالبان کی دہشت گردی سے مر نیوالوں کے ورثاء سے پوچھے ان پر کیا گزرتی ہے مگر آج نوازشر یف کی قیادت میں تمام جماعتیں پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر رہی ہے عمران خان آپ ’’توتی‘‘بجھاتے رہنا نوازشر یف ملک کو امن کا گہوار بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں سردار ایاز صادق کے مقابلے میں عمران خان تھے مگر اب عمران خان سر دار ایاز صادق کے مقابلے میں ایک قبضہ گروپ کو لے آئے مگر قبضہ ہارے گا اور ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا جذبہ جیتے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے پیسے سے بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں مگر خیبر پختونخواہ حکو مت عوام کی بجلی کیلئے رکھے گئے پیسوں سے ’’سٹہ ‘‘کھیلتے رہے ہیں میں نوازشر یف کا ادنہ سے کارکن ہوخوشاب ‘ننکانہ ‘منڈی بہاؤالدین ‘ہری پورمیں بھی تحر یک انصاف کی حکو مت کی شکست دی اور(ن) لیگ کا شیر40ہزار ووٹوں سے جیت گیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سپورٹس مین ہیں تو ان کیلئے بغیر فیس کے مشورہ دے رہاہوں 11اکتوبر کا دن آرہا ہے شکست تسلیم کر نے کا حوصلہ پیدا کروں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں40ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری ہوتی ہے انکو بہت تکلیف ہوتی ہے عمران خان نے نوازشر یف کے بارے میں جوباتیں کیں انکا جواب نہیں دوں گا لیکن اتناضرور کہوں گا نوازشر یف کے شیروں کو نہ چھڑوں ورنہ شیر تمہیں نہیں چھوڑں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جو ڈیشل کمیشن نے تحر یک انصاف کے خلاف فیصلہ دیا مگر آ پ کو سینے میں ڈھنڈنہیں پڑی آپ تیار ہوجائے 11اکتوبر کو عوام دھاندلی اور دھر نوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی وجہ سے میری زبان بند ہے لیکن اتنا ضرور کہوں گا عوام نے جتنی محبت مجھے دی ہے اس سے10گنا زیادہ محبت سے جواب دوں گا ۔

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ لودھراں سے(ن) لیگ کا رکن قومی اسمبلی سٹے آرڈر لے تو حرام لیکن اگر تحر یک انصاف کے6ایم این ایز سٹے آرڈر لے وہ حلال ہوتے ہیں انکی دوغلی پالیسی قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ این اے122نہیں وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے اس منصوبے میں کا میاب نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے عمران خان جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ کسی کوبھی انسان کو زیب نہیں دیتی جبکہ نوازشر یف کا صبر وتحمل سب کے سامنے ہیں جو اخلاقیات کے دائرمیں رہ کر بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف والے ایک طرف کہتے ہیں کہ (ن) لیگ نے کچھ نہیں کیا جبکہ دوسری طرف کہتے ہیں کہ (ن) لیگ نے اربوں روپے لاہور پر لگادیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی جماعت کو دہشت گردی کے خلاف آپر یشن کی ہمت نہیں ہوئی مگر (ن) لیگ کی موجودہ حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپر یشن کیا ہے اور کراچی میں بھی قوم کو امن مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکو مت کی کا میاب پالیسوں کی وجہ سے چین نے پاکستان کو اقتصادی رہداری کے ذریعے 42ارب ڈالر کی سر مایہ کاری کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دھر نوں کی سیاست کر نیوالوں کو مستردکر دیا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور ملک کا سیاسی دارلخلافہ ہے اور یہاں سے شیر اور شیرنیاں ہی ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیر کا مقابلہ کوئی طوفان نہیں کر سکتا، شیر کی حکومت نے ملک میں ترقی کی راہیں کھول دیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک انٹرنیشنل آوارہ گرد ہیں اور جھوٹ بولنے میں ان کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، بھارت تو پاکستان کا دشمن ہے جسے پاکستان کی ترقی پسند نہیں مگر عمران خان کیوں ملک میں سرمایہ کاری میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات