Live Updates

پی ٹی آئی کا ’’دیوا‘‘ بجھ چکا ہے‘ 11 اکتوبر کو خاک سمیٹ لیں،جھوٹے جنون کا مقابلہ سچائی کے جذبے سے کریں گے‘ میچ جیتنے کے لئے کس امپائر کی تلاش میں ہیں؟،عمران خان میچ سے پہلے ہی دل شکستہ ہو گئے‘ میچ ہو گا اور خوب ہو گا‘ عمران خان اپنی وکٹ گرتی دیکھنے کا حوصلہ پیدا کریں،11اکتوبر کو شیردھاڑیں گے اور یہ بلا چھوڑ کر بھاگ جائیں گے‘ دھرنا پارٹی کی نوٹنکی کا ڈراپ سین ہو جائے گا

حکومت پنجا ب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری کا عمران خان کے مزنگ جلسے سے خطاب پرردعمل کااظہار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن اور حکومت پنجا ب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ’’دیوا‘‘ بجھ چکا ہے۔11 اکتوبر کو خاک سمیٹ لیں۔تحریک انصاف کا منشور الزام تراشی‘ جھوٹ اور دنگا فساد ہے۔ 11 اکتوبر کو شیر دھاڑیں گے اور یہ بلا چھوڑ کر بھاگیں گے ۔ وہ جمعہ کو عمران خان کے مزنگ جلسے سے خطاب پرردعمل کااظہار کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر دھرنا پارٹی کی نوٹنکی کا ڈراپ سین ہے۔ عمران خان ہر جھوٹ اتنی بار بولتے ہیں کہ سننے والے کو شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک اپنا لگایا ہوا کوئی الزام کسی مناسب فورم پر ثابت نہیں کر سکے۔ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔

زعیم قادری نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے ذرا اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں پر بھی نظر دوڑائیں۔ عمران خان صاحب کتنا جھوٹ بولیں گے؟ اب بس کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا تعمیروترقی اور عوامی خدمت ہے۔ دھرنا پارٹی 11 اکتوبر کے بعد نظرنہیں آئے گی۔ زعیم قادری نے کہا کہ جھوٹے جنون کا مقابلہ سچائی کے جذبے سے کریں گے۔

عمران خان میچ سے پہلے ہی دل شکستہ ہو چکے ہیں۔ میچ ہو گااور خوب ہو گا۔ خان صاحب اپنی وکٹ گرتی دیکھنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب قوم کے اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا شروع کر دیا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان میچ جیتنے کے لئے کس امپائر کی تلاش میں ہیں۔ انہیں آج کل ہر طرف دھاندلی ہی دھاندلی نظر آتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات