Live Updates

حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہو گی، عمران خان انا پرست ،وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ،تحریک انصاف دوہرا معیار رکھتی ہے،(ن)لیگ سٹے آرڈر رلے تو حرام ، پی ٹی آئی لے تو حلال ہے، عمران خان پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے کے بعد کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں

حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کا انتخابی جلسہ سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) حلقہ این اے 122سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122 میں اﷲ کے فضل سے مسلم لیگ (ن)ہی کامیاب ہو گی، عمران خان انا پرست ہیں اس لئے وزیراعظم نہیں بن سکیں گے ،تحریک انصاف دوہرا معیار رکھتی ہے،(ن)لیگ سٹے آرڈر رلے تو حرام اور اگر پی ٹی آئی لے تو حلال ہے، عمران خان پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے کے بعد کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف دوہرا معیار رکھتی ہے، اگر لودھراں میں مسلم لیگ(ن) سٹے آرڈر لے تو پی ٹی آئی لے تو حلال ہے کیونکہ پی ٹی آئی اے اپنے 6 ارکان نے سٹے آرڈر لے رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف این اے 122 میں مسلسل شکست کھاتی رہی ،اب عوام خان صاحب کے جھوٹے جھانسوں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں علیم خان کو عوام نے مسترد کر دیا تھا اب انہیں کیوں ٹکٹ دیا گیا ہے، عمران خان اپنے ہی مسترد کئے ہوئے لوگوں کو این اے 122 پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر میں سادگی اور عمران کی زبان سے نازیبا الفاظ نکلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ لاہور میں اربوں روپے لگائے گئے اور پھر ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ نہیں لگا، حلقہ این اے 122 میں اﷲ کے فضل سے مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آنا پرست ہیں اس لئے وزیراعظم نہیں بن سکیں گے کیونکہ وزیراعظم بننے کیلئے انا کو ختم کرنا پڑتا ہے جو کہ عمران خان میں کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دہرا معیار کب تک چلے گا، عمران خان کو غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کی عادت ہے، تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ سٹے آرڈر پر ہیں، این اے 122 میں عوام کے کام لگن سے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اب ہمارا ملک صحیح سمت پر چل رہا ہے، ملک میں 45ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی کوششوں سے ملک میں امن آ رہا ہے، وزیراعظم کی بہتر پالیسی سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، تحریک انصاف نے دھرنے سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے کے بعد کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات