Live Updates

عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم کومناظر ے کا چیلنج دیدیا

مشکل وقت میں نوازشر یف کی طر ح جد ہ نہیں بھاگ جا ؤں گا ،میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ،میرے پاس انشورنس پالیسی نہیں کہ لندن بھاگ جا ؤ ‘ بینظیر بھٹو کی حکو مت گرانے کیلئے نوازشر یف نے اسامہ بن لادن سے رقم لی ، آدھی اپنی جیب میں ڈال لی ‘وہ قر آن وپاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کسی خلیجی ملک سے الیکشن کیلئے پیسے نہیں لیے ؟نوازشر یف اور انکے بیٹوں کا پیسے بیرون ملک لیکرجانا ہی اصل میں غدار ی ہے ‘ایم کیوایم کی طر ح (ن) لیگ کا بھی عسکر ی ونگ پنجاب پو لیس ہے‘ نوازشر یف پاکستان کے کر پٹ تر ین شخص ہیں وہ خود میرے سامنے آئیں در باریوں کے ذریعے الزامات نہ لگائیں،میں جمہوری ہوں مگر نوازشر یف ’’مغل اعظم ‘‘ہیں ،25سال قبل موٹر سائیکل پر پھر نے والے اسحاق ڈارکے پاس اربوں کہاں سے آئے ؟ سپر یم کورٹ اصغر خان کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرے، ‘میٹر وجیسے منصوبے (ن) لیگ کی کمیشن لینے کیلئے بناتے ہیں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا مزنگ میں ضمنی انتخابات کی مہم کے آخری جلسے سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیر اعظم نوازشر یف کو ایک بار پھر مناظر ے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مشکل وقت میں نوازشر یف کی طر ح جد ہ نہیں بھاگ جا ؤں گا میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے میرے پاس انشورنس پالیسی نہیں کہ لندن بھاگ جا ؤں گا‘ بینظیر بھٹو کی حکو مت گرانے کیلئے نوازشر یف جو رقم اسامہ بن لادن سے لی اس میں سے آدھی اپنی جیب میں ڈال لی ‘نوازشر یف اور انکے بیٹوں کا پیسے بیرون ملک لیکرجانا ہی اصل میں غدار ی ہے ‘نوازشر یف قر آن وپاک پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ آپ نے کسی گلف ملک سے الیکشن کیلئے پیسے نہیں لیے ؟ایم کیوایم کے عسکری ونگ کی طر ح (ن) لیگ کا بھی عسکر ی ونگ پنجاب پو لیس ہے‘ نوازشر یف پاکستان کے کر پٹ تر ین شخص ہیں ‘اگر نوازشر یف تم واقعی ہی شیر ہو تو خود میرے سامنے آؤ اپنے در باریوں کے ذریعے مجھ پر گھٹیاالزامات کیوں لگواتے ہوں ‘اسحاق ڈار25سال پہلے موٹر سائیکل پر پھر تے تھے آج اس کے پاس اربوں کہاں سے آئے ؟ اگر نوازشر یف واقعی شیر ہو تو خود میرے سامنے آؤ اپنے در باریوں کو آگے نہ کرو‘میں جمہوری ہوں مگر نوازشر یف ’’مغل اعظم ‘‘ہیں ‘1990میں جنرل (ر) اسد درانی نے سپر یم کورٹ میں اصغر خان کیس میں بیان حلفی دیا میں نے مہران بنک سے نواز شر یف کو35لاکھ روپے دیئے ہیں، سپر یم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اصغر خان کیس کو دوبارہ کھولے اور اسکا فیصلہ کیا جائے ‘میٹر وجیسے منصوبے (ن) لیگ کمیشن لینے کیلئے بناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو مزنگ میں حلقہ این اے 122سے تحر یک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم کی ضمنی انتخابات کی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان تر ین ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور ‘نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی ‘نعیم الحق ‘عبد العلیم خان ‘شعیب صدیقی سمیت تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین بھی موجود تھے عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہور کے عوام نے میرے دل خوش کر دیا ہے لوگوں کو تو اور بھی لوگ کر سکتے ہیں مگر یہ جنون کہیں نہیں ملتا اور اس جنون کو مطالبہ اس سے ہو رہا ہے جس جنون کا سورج غروب ہو رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اپنی حکومت اور الیکشن کمیشن کے مک مکاؤ اور سر کاری محکموں کی وجہ سے یہ سمجھتے رہے ہیں کہ الیکشن جیت جائیں گے اور لودھراں میں شکست کے خوف سے عدالت سے سٹے آرڈر لے لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو یہ نہیں معلوم نہیں تھا ہم نے انکے لیے علیم خان کی شکل میں ایک خفیہ ہتھیار رکھا ہے اور علیم خان کو قبضہ گر وپ کہتے ہیں مگر علیم خان عوام کے دلوں پرقبضہ کرتے ہیں لیکن (ن) لیگ تو پوری ہی قبضہ گروپ ہے جس نے دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ دھاندلی کے بغیر کا میاب نہیں ہو سکتی اور لوگوں کی آنکھوں میں تحر یک انصاف کے حق میں فیصلہ نظر آرہا ہے اس لیے (ن) لیگ اب وہی کر یگی جو دھاندلی انکو کر نی آتی ہے اس لیے کارکنوں نے پوری کوشش کر نی ہے کہ (ن) لیگ دھاندلی میں کا میاب نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اگر واقعے شیر ہو تو تم گیڈر وں کے پیچھے کیوں چھپتے ہوں ؟حکو مت کا ایک درباری مجھے غدار کہتاہے مگر نوازشر یف کو سن لینا چاہیے غدار وہ ہوتا ہے جو ملک سے بے وفوئی کر یں مگر میرے بارے عوام40سالوں سے عوام جانتے ہیں میراسب کچھ پاکستان کیلئے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ نے پو لیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی بنا دیا ہے مگر اقتدار میں آکر پنجاب کی پو لیس کو کے پی کے کی طرح عوام کی حفاظت کر نیوالی پو لیس بنائیں گے نہ کہ ایسی پو لیس ہوگی جو ماڈل جیسے واقعا ت میں بے گناہوں کو قتل نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قائداور اقبال کے خواب کے مطابق اسلامی اور افلاحی ریاست نظر آرہی ہے جہاں سب ایک ہوں گے اور سب کو انکے حقوق دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کے سمدھی نے انکی منی لانڈرنگ کے حوالے سے بیان حلفی موجود ہے اور (ن) لیگ والے اگر اپنے ضمیر کے مطابق سیاست کرتے ہیں تو ان سے ناجائزپیسہ کہاں سے آیا ؟اور انکا بیٹا لندن میں700کروڑ کے گھر میں رہتا ہے مگر میر اسب کچھ پاکستان میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوام نے فنڈ ریزنگ کی ہے مگر نواز شر یف بتائے وہ (ن) لیگ کیلئے کہاں سے کیسے پیسے جمع کرتے ہیں ؟1990میں جنرل (ر) اسد دورانی سپر یم کورٹ میں اصغر خان کیس میں بیان حلفی دیا میں نے مہران بنک سے نواز شر یف کو35لاکھ روپے دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 1994-96ء تک صرف 470روپے ٹیکس دیا اور جلا وطنی کے بعد ملک واپس آ کر صرف پانچ ہزار روپے ٹیکس کی مد میں ادا کئے ۔لیکن اب سنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے وہ زیادہ ٹیکس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا وکی پیڈیا کہہ رہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے اقتدارمیں آنے کے بعد 140ارب روپے کمائے جن میں صرف نواز شریف نے دو مرتبہ وزیر اعظم بن کر 42ارب ،موٹر وے کے ذریعے 160ملین ڈالر ،بینکوں سے قرضہ معاف کرا کے 140ملین ڈالر ، بھارت کو چینی فروخت کر کے 60ملین ڈالر اور 1990-92ء کے دوران بینکوں سے قرضوں کی مد میں 6ارب روپے کمائے ۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو کا منصوبہ بھی چین میں فی کلو میٹر 4.11ملین ڈالر میں مکمل ہوتا ،بھارت کے احمد آباد میں یہ منصوبہ 3ملین ڈالر میں مکمل کیا گیا جبکہ لاہور میں یہ منصوبہ 11ملین ڈالر اور اسلام آباد میں 20ملین ڈالر فی کلوکی لاگت سے مکمل ہوا ہے جو بہت بڑی کرپشن ہے جس کا آڈٹ ہونا چاہیے ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جب حکومتی جماعت کو جلسے کیلئے سر کاری ملازمین اور پٹواریوں اور ریلوے ملازمین کی مدد لینا پڑ جائی تو اس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکمران جماعت کا زوال شروع ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ضمنی انتخابی مہم کا پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے اور11اکتوبر کو تحر یک انصاف کی کا میابی سے ملک میں انقلاب کا آغاز ہو گا اور میں الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ دھاندلی کر نے سے باز رہے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے کارکنوں کو دھاندلی کا مقابلہ کر نے کی بھر پور ٹر یننگ دی ہے جو حکمرانوں کو کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ صرف (ن) لیگ وفاقی اور صوبائی حکو مت سے بھی ہے جو سر کاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں اگر تحر یک انصاف کو ووٹ دیئے تو آپ کو نوکری سے فارغ کر دیں گے مگر میں ریلوے سمیت تمام محکموں کے ملازمین کو کہنا چاہتاہوں وہ تحر یک انصاف کو ووٹ دیں انشاء اﷲ (ن) لیگ انکا بال بھی بھیگا نہیں کر سکے گی عوام 11اکتوبر کو خود بھی باہر نکلیں اور اپنے دوستوں کو بھی باہر نکالیں اور تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں علیم خان کا مقابلہ ایل ڈی اے ‘پی ایچ اے ‘پی آئی اے ‘ریلوے ‘محکمہ صحت اور پو لیس سمیت دیگر اداروں سے ہے مگر نواز شر یف سن لیں عمران خان کا آپ سے مقابلہ ہے اور نوازشر یف آپ کو شکست ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نوازشر یف کے ہاتھ کے گھڑی اور شہباز شر یف کے ہاتھ کے چھڑی ہے اور ایاز صادق کو کہنا چاہتاہوں کہ 11اکتوبر کو کلیجے پھٹے گا نیاز بٹے گی اور تمہاری بولتی بند ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہا پر ویز رشید کہتے ہوں عمران خان غدار ہے مگر میں کہتاہوں کہ سعد رفیق ‘پر ویز رشید ‘عابد شیر علی ‘شاہد خاقان عباسی سمیت جیل کامیٹرل ہوں عمران خان اقتدار میں آکر آپ کا احتساب کر یگا اور آپ سب جیلوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف امر یکہ جا رہے ہیں وہ بڑے شوق سے امر یکہ جاؤں آپ کے بعد ایک ’’اور‘‘بھی امر یکہ جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف جوش جذبے کے جیواور 11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو کامیاب کر کے (ن) لیگ کی بزنس مین سیاست کو تباہ وبر باد کر دوں ‘عمران خان کو غدار کہنے والوں سن لوں جب نوازشر یف کا بیٹا مدد کیلئے بھارتی وزریر اعظم واجپائی کو خط لکھتا رہا وہ کیا تھا ؟انشاء اﷲ تحر یک انصاف ضمنی انتخابات میں کا میاب ہوگی۔ انہوں نے کہا میں لاوارث سیاستدان ہوں خود کش حملے کا بھی سامنا کر چکا ہوں اور اپنی لاش کندھے پر رکھ کر چلتاہوں عوام تحر یک انصاف کوووٹ دیں میں قوم کو کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے اور عمران خان جیتے گا اور نوازشر یف کا کاوئنٹ ڈاؤن شروع ہو جا ئیگا ۔

سنٹر ل آرگنائزر جہا نگیر خان نے کہا کہ نیا پاکستان عمران خان بنائیگا مگر ہم اکیلے نیا پاکستان نہیں بنا سکتے اس کیلئے عوام کو تحر یک انصاف کوو وٹ دینا ہوں گے اور 11اکتوبر کو عوام باہر نکلیں اور تحر یک انصاف کو کا میاب کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں شکست کے خوف سے (ن) لیگ نے عدالت سے سٹے لے لیا اور ’’سٹے لیگ ‘‘کا دور ختم ہوگا اور آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور جس طر ح علیم خان نے انتخابی مہم چلائی اس پر انکو خر اج تحسین پیش کر تاہوں اور انشاء اﷲ 11اکتوبر کو تحر یک انصاف کا میاب ہوگی اور ملک سے چوروں اور لیٹروں کا خاتمہ ہو جا ئیگا ۔

مخدوم شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست سے کسی کو اعتراض ہو سکتا ہے مگر پاکستان میں کسی کو بھی عمران خان کے ایماندار ہونے اور محب وطن پر ہو نے پر کسی کو شک نہیں ہے ‘عمران خان کو غدار کہنے والوں کو شر م کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکمرانوں سے پو چھنا چاہتاہوں کیا نندی پور پاور پلانٹ کے ناکام منصوبے ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘منہگائی ‘بے روزگاری کے ذمہ دار کیاعمر ان خان ہیں ؟تاجروں کی ہڑتال ‘منیٰ میں پاکستانیوں کی شہادت کی ذمہ دار تحر یک انصاف ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن صرف عمران خان یا تحر یک انصاف نہیں ملک میں نظام کی تبدیلی ’کر پشن اور کر پٹ نظام کے خلاف الیکشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں بھی عوام نے تحر یک انصاف اور بلے کے حق میں فیصلہ دیا مگر ایمپائر نے (ن) لیگ کے ساتھ ملکر دھاندلی سے (ن) لیگ کو کا میاب کروادیا مگر تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت جد وجہد جاری رکھی اور الیکشن ٹر یبونل نے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیکر لاہور میں دھاندلی کی تصد یق کر دی اور 11اکتوبر کو نئے پاکستان کا فیصلہ لاہور والوں نے کر نا ہے کیونکہ 1940میں قیام پاکستان کی قرار داد بھی لاہور سے منظور ہوئی اور نیا پاکستان بھی لاہورسے ہی بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2013کے عام انتخاب میں کیا ہوا تھا اور عوامی کچہر ی میں اس کا فیصلہ ہو گا‘ یہ الیکشن عبدالعلیم خان اور ایاز صادق میں ہیں بلکہ عمران خان اور کرپٹ نظام کے درمیان ہے ۔یہ مقابلہ نون لیگ اور جنون میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ن لیگ نے دھاندلی کر کے الیکشن میں ریفری اپنے ساتھ ملائے ہوئے تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے عبد العلیم خان کے ہسپتال کو ابھی تک شروع نہیں کیا ۔

شہباز شریف اس پر اپنی تختی لگا کر ہسپتال کا افتتاح کردیں تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو سکے ۔عبد العلیم خان نے کہا کہ سردار ایاز صادق مجھے کہتے ہیں میں قبضہ گروپ سے ہوں ہاں میں قبضہ گروپ میں نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کہتے ہیں اسکا مجھ سے کوئی مقابلہ نہیں ہاں اس سے کوئی مقابلہ بہیں کیونکہ عوام میر ے ساتھ ہیں ‘سر دار ایاز صادق نے ہیٹر ک کی ہوتی تو آج ضمنی انتخابات میں نہ ہو تا یہ دھاندلی سے سپیکر بنا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا ہے اور اگر میں اور میرے لیڈر عمران خان ایماندار ہیں تو اﷲ ہمیں ضرور کا میاب کریگا ۔ انہوں نے کہا میں کا میاب ہو کر تمام ان منصوبوں کو مکمل کراؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیر6ماہ سے سٹے آرڈر پر خواجہ سعد رفیق سے کہنا چاہتاہوں اگر وہ خود کو مقبول سمجھتے ہیں تو سٹے آرڈر لیکر الیکشن لڑ یں انکو اپنی اہمیت معلوم ہو جا ئیگی۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کا نیا وارث عمران خان آچکا ہے جو صرف لاہور نہیں پنجاب اور پورے پاکستان کا وارث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم11اکتوبر کو تخت لاہور گر ائیں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات