پی ٹی آئی کا ’’دیوا‘‘ بجھ چکا ہے‘ 11 اکتوبر کو خاک سمیٹ لیں‘ترجمان پنجاب حکومت
جھوٹے جنون کا مقابلہ سچائی کے جذبے سے کریں گے‘ میچ جیتنے کے لئے کس امپائر کی تلاش میں ہیں؟ عمران خان میچ سے پہلے ہی دل شکستہ ہو گئے‘ میچ ہو گا اور خوب ہو گا‘ عمران خان اپنی وکٹ گرتی دیکھنے کا حوصلہ پیدا کریں 11اکتوبر کو شیردھاڑیں گے اور یہ بلا چھوڑ کر بھاگ جائیں گے‘ دھرنا پارٹی کی نوٹنکی کا ڈراپ سین ہو جائے گا‘زعیم حسین قادری
جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ’’دیوا‘‘ بجھ چکا ہے،11 اکتوبر کو خاک سمیٹ لیں،تحریک انصاف کا منشور الزام تراشی‘ جھوٹ اور دنگا فساد ہے، 11 اکتوبر کو شیر دھاڑیں گے اور یہ بلا چھوڑ کر بھاگیں گے۔ سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 11 اکتوبر دھرنا پارٹی کی نوٹنکی کا ڈراپ سین ہے۔
عمران خان ہر جھوٹ اتنی بار بولتے ہیں کہ سننے والے کو شرم آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک اپنا لگایا ہوا کوئی الزام کسی مناسب فورم پر ثابت نہیں کر سکے۔ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو جواب دینا ہو گا۔ سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر متعارف کرانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے۔(جاری ہے)
زعیم قادری نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے ذرا اپنے دائیں بائیں کھڑے لوگوں پر بھی نظر دوڑائیں۔
عمران خان صاحب کتنا جھوٹ بولیں گے؟ اب بس کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا ایجنڈا تعمیروترقی اور عوامی خدمت ہے۔ دھرنا پارٹی 11 اکتوبر کے بعد نظرنہیں آئے گی۔ زعیم قادری نے کہا کہ جھوٹے جنون کا مقابلہ سچائی کے جذبے سے کریں گے۔ عمران خان میچ سے پہلے ہی دل شکستہ ہو چکے ہیں۔ میچ ہو گااور خوب ہو گا۔ خان صاحب اپنی وکٹ گرتی دیکھنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب قوم کے اداروں کو بے جا تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا واویلا شروع کر دیا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان میچ جیتنے کے لئے کس امپائر کی تلاش میں ہیں۔ انہیں آج کل ہر طرف دھاندلی ہی دھاندلی نظر آتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.