دیبالپور میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:07

دیبالپور میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

دیالپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) دیبالپور میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دیبالپور میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے منعقدہ جلسے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

جلسے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں پیپلز پارٹی کے یو سی 111 کیلئے چئیرمین کے امیدوار اسلم چنا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :