کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس افسران نے رینجرز کی مدد طلب کرلی

رینجرز نے عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔ڈی جی رینجرز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرجیکل کارروائیوں کی منظوری دے دی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس افسران نے رینجرز کی مدد طلب کرلی۔ رینجرز نے عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔ڈی جی رینجرز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرجیکل کارروائیوں کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں جمعہ کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز سیکٹر کمانڈرز اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں تمام محرکات کا جائزہ لینے کے بعد مربوط مشترکہ حکمت عملی کے تحت فوری طور پر سرجیکل کارروائیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس پر حملوں میں ملوث افراد کی اطلاع رینجرز کو دیں۔

متعلقہ عنوان :