Live Updates

11 اکتوبر کو ایاز صادق کا کلیجہ پھٹ جائے گا اور نیا پاکستان بنے گا ،شیخ رشید

این اے 122 میں پی ٹی آئی امیدوار علیم خان کا مقابلہ سرکاری محکموں سے ہے عمران خان نواز شریف کا احتساب کرے گا ،پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کو ایاز صادق کا کلیجہ پھٹ جائے گا اور نیا پاکستان بنے گا ۔ این اے 122 میں پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کا مقابلہ سرکاری محکموں سے ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پاکستان تحریک انصا ف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کا احتساب کرے گا ۔ نواز شریف آپ آرہے ہیں۔ آپ امریکہ جارہے ہو۔ 15 دن کے بعد کوئی اور امریکہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف‘ سعد رفیق‘ پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی سب جیلوں میں ہوں گے۔ یہ سب جیل کا میٹریل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات