شیخان میں کوئلے کی کانیں جلد کجولیں گے : گورنر خیبر

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) خیبرپختونخوا ہ کے گورنر سردار مہتاب احمدخان نے شیخان میں کوئلے کی کانیں جلد از جلد کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے عزت گل کی سربراہی میں شیخان قبیلے سے تعلق رکھنے والے کوئلے کے کانوں کے مالکان وفدسے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر کی توجہ گذشتہ چھ برسوں سے کوئلے کی بند کانوں کی طرف مبذول کروائی اور انہیں کھولنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جس پر گورنرنے کہاکہ بہت جلد اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخان میں کوئلے کی کانیں کھول دی جائیں گی، منرل انڈسٹری نہ چلنے سے نہ صرف مقامی لوگوں کو تکالیف ہے بلکہ ملک کابھی معاشی نقصان ہوتاہیم، ہماری کوشش ہے کہ امن کی بحالی کے بعد اب اس خطے کی بہتری کیلئے معاشی انقلاب کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے تمام ترقدرتی وسائل کو بروئے کار لایاجائے اورایجنسی میں کوئلے کی کانوں اور دیگر قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے فاٹا کے عوام کے مسائل دورکرنے کی حتی الوسع کوشش کی جائیگی۔

گورنرنے کہاکہ معاشی ترقی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے اور اس مقصد کیلئے فاٹا کے وسائل سے بڑے پیمانے پر استفادہ حاصل کیاجائے تاکہ اس خطے میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے اور عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :