حکومت نے ہمہ گیر اصلاحاتی عمل کے ذریعے معاشی استحکام کو حاصل کرلیا ہے ، اسحاق ڈار

حکومت توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے، 2017ء تک دس ہزار میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کرینگے،سپین کے سفیر کارلس سیزر سے ملاقات

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر سینیٹر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمہ گیر اصلاحاتی عمل کے ذریعے معاشی استحکام کو حاصل کرلیا ہے ، حکومت توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور 2017ء تک دس ہزار میگا واٹ نیشنل گرڈ میں شامل کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے جمعہ کو سپین کے سفیر کارلس سیزر سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو موجودہ قوانین کے تحت ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پالیسیوں کے تسلسل کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے تمام عالمی ریٹنگ ایجنسی پاکستان کو مثبت پیش کررہی ہے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور دسمبر 2017ء تک دس ہزار میگا واٹ سسٹم میں شامل ہو جائے گی اس موقع پر اسپین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرجوش ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی ٹیلی کام ٹورازم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انوائرمنٹ میں سپین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مینگو کے علاوہ دیگر کمپنیاں پاکستان میں اپنے برانڈز کھول رہے ہیں بیرون ممالک میں پاکستان کا امیج تیزی ے بدل رہا ہے اور کاروباری لوگ سرمایہ کاری کرنے میں خاص دلچسپی دکھا رہے ہیں انہوں نے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے دوبارہ نمودار ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے سپین کے سرمایہ ک اروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا ملاقات میں وزارت خزانہ اور دیگر سینئر لوگوں نے شرکت کی