ضلعی انتظامیہ نے یکم نومبر سے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بس سٹینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:36

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )ضلعی انتظامیہ نے یکم نومبر سے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بس سٹینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ٹرانسپورٹروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے تمام ٹرانسپورٹروں کو شہر سے باہر تعمیر شدہ بس سٹینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور تمام ٹراسپوٹروں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ یکم نومبر سے منتقلی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری تیاریاں کر لیں ۔ذرائع نے بتایا کہ منتقلی کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء کے رابطے پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم ناصر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری طور پر بس سٹینڈ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اور محرم الحرام کے بعد منتقلی کا عمل شروع کرینگے اور کسی کو کوئی ررعایت نہیں دی جائے گی ۔