بھارت میں نوجوان نے واٹس ایپ پر اپنی بیوی کو طلاق دیدی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) بھارت میں نوجوان نے واٹس ایپ پر اپنی بیوی کو طلاق دیدی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق27 سالہ نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ سے شادی کی اور 10 روز بعد دبئی چلا گیا جہاں سے اس نے تین ہفتے بعد اکٹھی تین طلاقیں بھجوا دیں اور ساتھ لکھا تم اس سیب کی طرح ہوں جس کا ذائقہ میں پہلے چکھ چکا ہوں، اس لئے مجھے تمہاری مزید ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

لڑکی کی والدہ نے شادی کے وقت لڑکے کو دس لاکھ روپے اور زیورات بھی دیئے تھے۔ اب لڑکی کے والدین نے کیس دائر کر دیا ہے اور عدالت نے سوال اٹھایا ہے کیا واٹس ایپ کے ذریعے ایک ہی وقت میں تین طلاقیں دی جاسکتی ہیں؟ جبکہ ایک سروے میں بھارت میں مقیم خواتین نے ایک ساتھ تین طلاقوں کی مخالفت کی تھی جبکہ بھارت میں واٹس ایپ کے ذریعے طلاق دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :