Live Updates

این اے 122کے تھیلے کھلے تو دھاندلیاں سامنے آگئیں ،عمران خان نے دھرنے کی صورت میں احتساب کا عمل آگے بڑھا یا، یہ مقابلہ عبدالعلیم اور ایاز صادق نہیں عمران خان اور کرپٹ نظام کے درمیان ہے، عبد العلیم خان کا ہسپتال تو ابھی تک شروع نہیں ہوا،شہباز شریف اس پر اپنی تختی لگا کر افتتاح کردیں

تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی کا مزنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:34

این اے 122کے تھیلے کھلے تو دھاندلیاں سامنے آگئیں ،عمران خان نے دھرنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 122کے تھیلے کھلے تو دھاندلیاں سامنے آگئیں ،عمران خان نے دھرنے کی صورت میں احتساب کا عمل آگے بڑھا یا، یہ الیکشن عبدالعلیم خان اور ایاز صادق میں ہیں بلکہ عمران خان اور کرپٹ نظام کے درمیان ہے، حکومت نے عبد العلیم خان کے ہسپتال کو ابھی تک شروع نہیں کیا،شہباز شریف اس پر اپنی تختی لگا کر ہسپتال کا افتتاح کردیں تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو سکے۔

جمعہ کو لاہور میں مزنگ چونگی میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 122کے تھیلے کھلے تو دھاندلیاں سامنے آگئیں ،عمران خان نے دھرنے کی صورت میں احتساب کا عمل آگے بڑھا یا،11اکتوبر کو پتہ چل جائے گا کہ 2013کے عام انتخاب میں کیا ہوا تھا اور اب عوامی کچہر ی میں اس کا فیصلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن عبدالعلیم خان اور ایاز صادق میں ہیں بلکہ عمران خان اور کرپٹ نظام کے درمیان ہے۔

یہ مقابلہ (ن) لیگ اور جنون میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں (ن) لیگ نے دھاندلی کر کے الیکشن میں ریفری اپنے ساتھ ملائے ہوئے تھے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عبد العلیم خان کے ہسپتال کو ابھی تک شروع نہیں کیا،شہباز شریف اس پر اپنی تختی لگا کر ہسپتال کا افتتاح کردیں تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات