ایم کیو ایم اور وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندری مودی اور عالمی ریٹنگ کمپنی موڈیز کا تذکرہ

وزیرخزانہ کے معنی خیز فقرے کو ایم کیو ایم کی قیادت سمجھ نہ سکی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے اعلان کیلئے بلائی گئی پر پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کیلئے معاشی پالیسیوں سے متعلق موڈیز کی طرف سے کی گئی تعریف کا ذکر کیا تو ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ نریندر مودی کا نہیں موڈیز کا ذکر کر رہے ہیں، جس پر اسحاق ڈار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے صحیح کہا ہے ،نریندر مودی ان کا دوست ہے، میں تو موڈیز ریٹنگ کمپنی کی طرف سے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی کی گئی تعریف کا حوالہ دے رہا ہوں، جس پر تمام رہنماء و صحافی مسکرا پڑے۔