Live Updates

شیخ رشید کی جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں گیدڑ بھبکی ہیں، ان کی دھمکیاں عمران خان کے فاشسٹ مزاج کو تسکین دینے کیلئے ہیں، عمران خان سیاسی لیڈر نہیں بن سکے اور جیلر بھی نہیں بن سکیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کاشیخ رشید کے مزنگ جلسہ سے خطاب پر رد عمل کااظہار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں گیدڑ بھبکی ہیں، ان کی دھمکیاں عمران خان کے فاشسٹ مزاج کو تسکین دینے کیلئے ہیں، عمران خان سیاسی لیڈر بھی نہیں بن سکے اور جیلر بھی نہیں بن سکیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور مزنگ چونگی میں عوامی کے سربراہ شیخ رشید کے جلسہ سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ شیخ رشید کی جیل میں ڈالنے کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں کے سوال کچھ بھی نہیں ہیں، شیخ رشید ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں، شیخ رشید کی ایسی گیدڑ بھبکیاں عمران خان کے فاشسٹ مزاج کو تسکین دینے کیلئے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اپنی چوریوں کے بے نقاب ہونے پر جیل میں ڈلوانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی لیڈر بھی نہیں بن سکے اور جیلر بھی نہیں بن سکیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات