قلات انتظامیہ کی میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کاروائی،جعلی اور نشہ آور ادویات برآمد، مالک گرفتار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:28

قلات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)قلات انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کاروائی،جعلی اور نشہ آور ادویات برآمدکر کے دکان مالک گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلات میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سلطان احمد بگٹی نے پولیس اور لیویز کے ہمراہ بازار میں جیو میڈیکل پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں نشہ آور اور غیر معیاری ادویات برآمد کرلی جبکہ دکان مالک کو گرفتار کرکے دکان کو سیل کردیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلطان بگٹی نے ہربوئی پریس کلب کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے گزشتہ روز بھی ہم نے میڈکل اسٹورز پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سرکاری اور غیر ملکی ادویات برآمد کرکے میڈیکل اسٹوروں کو سیل کیا ہے ۔ہمار ی کاروائی آئندہ بھی جاری رہیگی۔