ہندوستان نے بی ایل اے کے سربراہ کی نئی دہلی میں موجودگی کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:21

ہندوستان نے بی ایل اے کے سربراہ کی نئی دہلی میں موجودگی کا اعتراف کرلیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) ہندوستان نے بی ایل اے کے سربراہ کی نئی دہلی میں موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے بالاخر اعتراف کرلیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے والی تشدد و علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے کے سربراہ ہربیار مری نئی دہلی میں موجود ہیں۔ ہربیار مری کی نئی دہلی میں موجودگی کا اعتراف ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کی جانب سے کہا گیا ہے۔

وکاس سواروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ سے دنیا بھر میں پسے ہوئے افراد کو پناہ دیتا آیا ہے اسی لیے ہربیار مری کو بھی ہندوستان میں پناہ دی گئی ہے۔ ہربیار مری اور برہمداغ بگٹی بی ایل اے کی سربراہی کررہے ہیں اور گزشتہ کئی برس سے لندن میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی جانب سے گزشتہ کئی برس سے بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک کی سربراہی کی جارہی ہے۔

تاہم کچھ عرصے قبل برہمداغ بگٹی کی جانب سے بلوچستان کی علیحدگی کے مطالبے سے دستبردار ہونے کا مشروط اعلان کیا تھا۔ تاہم دوسری جانب سے ہربیار مری تاحال بلوچستان کی علیحدگی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے ہندوستان میں اپنا ایک نمائندہ بھی مقرر کیا گیا ہے جو بلوچستان کی علیحدگی کیلئے بھارت کی مدد حاصل کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا اب واضح ثبوت سامنے آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :