کراچی آپر یشن اور احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ،سیاسی جماعتوں کو کرپٹ عناصر اور کر یمینل ونگزکو اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا و،ہر ادارے کا احتساب ہونا چاہئے نیب کو خود مختار ادارہ بنانا وقت کی ضرورت ہے ، فوج سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کے تحت دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکارہے ،حلقہ این اے 191میں بلد یاتی انتخابات میں( ن) لیگ کے ساتھ ہمارا فطری اتحاد ہے،مسلم لیگ (ض)کے سر براہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:17

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ کراچی آپر یشن اور احتساب کا عمل اب رکنے والا نہیں ہے ۔سیاسی جماعتوں کو کرپٹ عناصر اور کر یمینل ونگزکو اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا ورنہ سیاست سے علیحد گی اختیار کرنا ہو گئی ۔ہر ادارے کا احتساب ہونا چاہئے نیب کو خود مختار ادارہ بنانا وقت کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے ۔

فوج سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کے تحت دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکارہے ۔حلقہ این اے 191میں بلد یاتی انتخابات میں( ن) لیگ کے ساتھ ہمارا فطری اتحاد ہے اور ضلع بہاولنگر میں ضیاء لیگ کے امیدوار ریکارڈ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کریں گے ۔وہ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ مسلم لیگ ضیاء اور مسلم لیگ ن نے بلد یاتی انتخابات میں حلقہ این اے 191میں مشترکہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں ہمارا یہ اتحاد فطری ہے ہم نے ہر فورم پر ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے مختلف چینلز پر بیٹھ کر بہت باتیں کرتے ہیں لیکن حلقہ این اے 191میں انہیں کوئی بھی بلدیاتی امیدوار نہ مل سکا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 191میں کوئی ایک بھی امیدوار سامنے نہ آسکا ہے ۔انہوں نے حکومت بارے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی جماعت کو عوام سے کئے گئے وعدے نبھانے چاہیں ۔کیونکہ حکومت کا والین فرض عوام کے جان ومال کے تحفظ ہوتا ہے ۔

انشاء اﷲ شہری اوردیہی حلقوں سے ہمارے امیدوار بھاری اکثر یت سے کامیاب ہوں گے۔اور 31اکتوبر کا دن ہمارے لئے فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج سیاسی جماعتوں کے مینڈ یٹ کے تحت دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکارہے اس صورتحال میں فوج یا سیکورٹی اداروں کے معاملات کو سازش یا سیاسی انتقام کہنا انصاف کے خون کے مترادف ہے ۔