وزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو شاباش

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھکی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا گیاہے،جس پر میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور اس منصوبے پر کام کرنے والے وفاقی و صوبائی محکموں کے حکام کو مبارکباد دیتا ہوں-وزیراعظم نے کہاکہ منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا پنجاب حکومت کا خاصا ہے اور بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ بھی اسی کی مثال ہے،اس منصوبے میں محنت ،لگن ، عزم اور شفافیت کے ساتھ قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں-