ملالہ یوسفزئی پاکستان کی بہادر اورہونہار بیٹی ہے، جس نے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیاہے،شہباز شریف

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ایک بہادراور ہونہار بیٹی ہے اور پاکستان کے عوام کوملالہ یوسفزئی جیسی بیٹیوں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یو سف زئی پر سوات میں حملے کے تین سال مکمل ہونے پر جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ محنت،دیانت اورسچے جذبے سے مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو جاتاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے عمل کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلندکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کی اس بیٹی نے جس جرأت اور بہادری کیساتھ علم اورامن کی شمع روشن رکھی ہے وہ قابل ستائش ہے۔