وزیراعلیٰ کا ٹیکسلا کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کانوٹس

شہبازشریف کاجاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت،زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹیکسلا کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورامدادی سرگرمیوں سے متعلق اداروں کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکی جائیں اورمزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اورامدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مارگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مزدورں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق مزدورں کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے اورزخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں مہیاکرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی ۔