Live Updates

عمران خان نے چوہدری سرور کو ضمنی انتخابی مہم کا ’’ہیر و ‘‘قراردیدیا ‘کا میاب جلسے پر عبد العلیم اور شعیب صدیقی سمیت دیگرکومبارکباد

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کو ضمنی انتخابی مہم کا ’’ہیر و ‘‘قراردیدیا جبکہ کا میاب جلسے پر ضمنی انتخابی امیدوار عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر عہدیداروں کو بھی مبارکبادی گئی ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے لاہور میں تحر یک انصاف کی ضمنی انتخابی مہم کا انتہائی کا میاب قرار دیا ہے اور انتخابی مہم کے آخری کا میاب جلسے پر تحر یک انصاف کے راہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے چوہدری سرور کو بھی ضمنی انتخابی مہم کا ’ہیرو ‘‘قرار دیدیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :