پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے سے پی ٹی آئی کے سیکیورٹی گارڈ کو مشکوک شخص سمجھ کر پکڑ لیا ، تفتیش کے بعد رہائی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:57

پولیس نے تحریک انصاف کے جلسے سے پی ٹی آئی کے سیکیورٹی گارڈ کو مشکوک ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پولیس نے مزنگ کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے سیکیورٹی گارڈ کو مشکوک شخص سمجھ کر پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پاکستان تحریک انصاف نے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں ایک بہت بڑا جلسہ عام کیا۔

(جاری ہے)

جلسے کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، سیکیورٹی کیلئے پولیس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی تعینات کیا گیا تھا ، دوران چیکنگ پولیس نے پستول ہاتھ میں دھامے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ، تفتیش کے معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص تحریک انصاف کا سیکیورٹی گارڈ ہے ۔ بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا