Live Updates

عمران خان کو لیڈر بننا ہے تو نواز شریف جیسا جگر لے کر آئیں: حمزہ شہباز

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لیڈر بننا ہے تو نواز شریف جیسا جگر لے کر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لیڈر بننا ہے تو نواز شریف جیسا جگر لے کر آئیں ۔ لاہور میں میٹرو ٹرین چلے گی تو بلے بلے ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

مجھے مزدور کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔ عمران خان نے الزامات اور دھرنوں سے قوم کے 2 سال ضائع کیے۔ الزامات لگانے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتا ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بند ہوئی ہے اور اقتصادی راہداری کے باعث ملک میں خوشحالی آرہی ہے۔ عمران خان دھاندلی کا رونا ہی روتے رہیں گے اور وزیراعظم نواز شریف ملک کو امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔ نیا پاکستان وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں بنے گا۔ 11 اکتوبر کو جذبہ جیتے گا اور قبضہ گروپ ہارے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات