Live Updates

تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر جلسے کے شرکاء کرسیوں کو چوری کرکے لے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:37

تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر جلسے کے شرکاء کرسیوں کو چوری کرکے لے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام پر جلسے کے شرکاء کرسیوں کو چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے مزنگ چونگی پر منعقدہ جلسے کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جلسے کے اختتام کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی جب جلسے میں موجود شرکاء جلسہ گاہ مِن موجود کرسیوں کو چوری کر کے لے جانے لگے اور ایک دوسرے سے اس سلسلے میں ہاتھا پائی شروع کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :