خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،کورم پورا نہ ہونے پر دومرتبہ ملتوی کرنا پڑا

خیبر پختونخو ااسمبلی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قراردادمنظورکرلیا حکومت چترال میں سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونیوالے افراد کی دوبارہ بحالی کیلئے امدادی رقم میں اضافہ کرے ، مطالبہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:34

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،کورم پورا نہ ہونے پر دومرتبہ ملتوی کرنا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخو ااسمبلی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور پاکستانیوں کو وطن واپسی پر ائرپورٹس پر درپیش مشکلات کے حوالے سے مشترکہ قراردادیں منظور کر لی گئی، مشترکہ قراردادیں رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے پیش کی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس قائمقام سپیکر انیسہ زیب طاہر خیلی کی زیر صدارت منعقد ہوا، تاہم جلاس کو شروع ہوتے ہی کورم پورا نہ ہونے پر دو مرتبہ آدھے آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا، دوسری جانب محکمہ سیاحت و کھیل کے صوبائی وزیرسمیت کوئی نمائندہ نہ ہونے پر اپوزیشن نے اجلاس کا واک آوٹ کر دیا۔

صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر صحت اپوزیشن کو منانے کے لیے گئے جنہوں نے اپوزیشن کو منا کر واپس ایوان میں لے آئیں، اجلاس میں خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹیویشن ریفارم کا دوسرہ ترمیمی مسودہ 2015بھی پیش کر دیا گیا، ایوان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور پاکستانیوں کو وطن واپسی پر ائرپورٹ پر درپیش مشکلات کے حوالے سے مشترکہ قرارداد بھی منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چترال کے رکن اسمبلی نے توجہ دلاو نوٹس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ چترال میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی دوبارہ بحالی کے لیے حکومت امدادی رقم میں اضافہ کریں۔۔