سا رے شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکا سی میں توازن پیدا کیا جا ئے، وزیراعلیٰ سندھ کی ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت

ہر علا قے میں پا نی و سیوریج کی شکایات کا ازالہ کیا جا ئے ،شہر میں فراہمی و نکا سی آب کی مساویا نہ فراہمی کو یقینی بنا ئیں

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شا ہ اور وزیر بلدیات و چیئر مین واٹر بورڈ سید نا صر حسین شا ہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ سا رے شہر میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کی نکا سی میں توازن پیدا کیا جا ئے اور ہر علا قے میں پا نی و سیوریج کی شکایات کا ازالہ کیا جا ئے اور شہر میں فراہمی و نکا سی آب کی مساویا نہ فراہمی کو یقینی بنا ئیں بلخصوص محرم الحرام کے مو قع پر پا نی کی فراہمی اور سیوریج کی نکا سی کے بہتر انتظامات کئے جا ئیں ان ہدا یا ت کی روشنی میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے واٹر بورڈ کے افسران سے کہا ہے کہ میری ملا قا ت وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات و چیئر مین واٹر بورڈ سے ہو ئی ہے اس سلسلے میں وہ واٹر بورڈ سے ہر ممکن تعاون کریں گے لہٰذا ہم اپنی بہتر کا ر کر دگی سے خود کو اہل ثا بت کریں تا کہ وزیر اعلیٰ سے فنڈز لینے کا جواز مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں مثبت تبدیلیا ں لا کر شہریوں کو فراہمی و نکا سی آب کی بہترین سہو لتوں کی فراہمی ، پا نی کی لیکجز کا خا تمہ اور اوور فلو سے نجا ت میری اولین تر جیحات میں شا مل ہیں ۔ تا کہ شہریوں کو پا نی ملے اور پا نی کو ضا ئع ہو نے کو روکا جا سکے ، ان خیا لا ت کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے واٹر بورڈ کے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز تمام چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے مشتر کہ اجلا س کی صدا رت کے مو قع پر کیا ۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ پانی کی لا ئنوں کی لیکجز اور سیوریج اوورفلو کی شکایات پر سخت اقدامات کئے جا ئیں گے ۔ آج کے اجلاس کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان شکا یا ت کے اصل اسباب اور حل پر تفصیلی با ت کی جا ئے ، سب سے اہم با ت واٹر کے تمام محکمو ں میں قریبی رابطوں کا فقدان ہے چیف انجینئر اور دوسرے محکموں کے سربراہا ن بشمول KMC، کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر بلدیا تی و دیگر اداروں سے با ہمی روابط کی اشد ضرورت ہے تا کہ ان اداروں کے تعاون سے صحت و صفائی سمیت دوسرے درپیش مسائل حل کئے جا ئیں اسی فقدان کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں لہٰذا تمام محکمے اس پر توجہ دیں جس کے مثبت اثرات ظاہر ہو ں گے ادارہ کا ہر افسر واٹر بورڈ کی بہتری میں فعال کر دار ادا کرے اس سے فراہمی و نکا سی آب کے نظام میں نمایا ں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ میں ہر محکمہ کے افسران سے ملا قا ت کر رہا ہو ں ، میرے لئے ہر شعبہ اہم ہے ہمیں واٹر بورڈ کے ما لی ، انتظا می معا ملات اور تمام امور میں شفا فیت لا نا ہو گی مجھے یقین ہے کہ ہم آج ہی سے ایک نئے عزم سے ادارے کی تعمیر نو ، اسے ما لی ، انتظا می امور سمیت فعال کر دار ادا کریں گے اور واٹر بورڈ سے نچلی سطح سے کر پشن کا خا تمہ کریں گے ۔

انہوں چیف انجینئر کو ہدایت کی کہ XEN سے لے کر نچلی سطح تک کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہے لہٰذا XEN کو فعال کیا جا ئے XEN, SE, CE دفا تر کو خوشگوار ما حول کے ساتھ فعال کریں ، لینڈ لا ئن فون انٹر کا م کی سہولت مر کز شکا یا ت کا قیام دفتر میں شکا یا ت کے ازا لہ کے لئے اسٹاف کی ڈیو ٹی اور موجودگی کے لئے فوری اقدامات کریں چیف انجینئرپانی کی تقسیم کے اوقات میں وزٹ کریں تا کہ حقا ئق کا علم ہو شکا یت کنندہ کو مطمئن کریں ، دیر طلب مسائل سے آگاہ کریں ، فوری حل طلب مسائل دستیاب وسائل سے حل کریں ، والووزمین ، فٹرز اور اکا ؤ نٹنٹ پر کڑی نگرانی کا نظام قا ئم کریں ہر SE, XEN اور CE کے توسط سے روزانہ کی رپورٹ DMDکو فراہم کریں ، دشواری کی صورت میں لو ئر اسٹاف کو سمجھا نے کے لئے اردو کو ذریعہ خط و کتا بت بنا ئیں نو ٹ شیٹ بھی اردو میں بھیج سکتے ہیں ۔

تمام افسران روزانہ کا شیڈول مر تب کر لیں ، تا کہ میں بھی اس کے مطا بق چیک کر نے کے لئے با قا عدگی سے وزٹ کر سکوں انہوں نے کہا کہ برائیوں کا جڑ سے خاتمہ برائیوں کی نشا ندہی اور کر پٹ عنا صر کی نشا ندہی کی جا ئے ٹیکنیکل اسٹاف والووز مین فٹرز کنڈی مین سب کی حا ضری روزانہ لی جا ئے انو نٹری رجسٹر لا ز می مر تب کریں ، شکایات کا حل زیادہ مالی اخراجات کے تخمینوں کی بجا ئے دستیاب وسائل افرادی قوت مشینری اور تجر بہ سے حل کر نے کی کو شش کریں کا م نہ کر نے والے اسٹاف کی جگہ محنتی اسٹاف کو ذمہ داریاں تفویض کی جا ئیں اسی طرح دستیاب پا نی ہی کو لیکجز ، ضیا ع کا خا تمہ کر کے مسا و یا نہ تقسیم کریں ، والووز مین کی شکایات کا خاتمہ کریں اس لئے کہ ان کی سب سے زیادہ شکایات ہیں مین ہو ل کو رز لگا دئیے جا ئیں ، سیوریج لا ئنوں کی ہر علا قے میں صفائی کرائیں ہمیں واٹر بورڈ سے تساہلی اور عدم دلچسپی کو ختم کر نا ہو گا DMD پو ری طرح متحرک ہیںCE تمام معا ملات ان کے توسط سے پیش کریں کچی آبا دیوں سمیت جن علا قوں میں پانی و سیوریج کا نظام موجود نہیں ہے وہاں بہتر منصوبہ بندی سے پا نی و سیوریج کی شکایات کا ازالہ کیا جا ئے اور سسٹم ڈالنے کے لئے کم لا گت کے تخمینے تیار کئے جا ئیں اس اسی طرح ملیر اور اسکیم 33 میں سیوریج اوور فلو کی شکا یا ت زیادہ ہیں ہمیں ہر صورت اپنی مثا لی کا ر کر دگی سے امیج بحال کر نا ہے اور شہریوں کو ہر طرح مطئمن کر نا ہے انہوں نے کہا کہ ہا ئیڈ رینٹ کی حوصلہ شکنی کی جا ئے جتنا پا نی سر کا ری ہا ئیڈ رینٹس لے رہے ہیں اتنی ہی بلنگ کی جا ئے منظور شدہ فلنگ پوائنٹس کے علا وہ اضا فی کنکشن کا ٹ دئیے جا ئیں انہوں نے کہا کہ سفارشی کلچر کو ختم کر نا ہے RO پلا نٹس کی فزیکل رپورٹ مر تب کی جا ئے انہوں نے کہا کہ 15 روز بعد علا قا ئی دفاتر کا معائنہ شروع کر دیا جا ئے گا اس لئے کہ فعال دفاتر اور شہریوں کی آسا نی سے رسائی سے ہی مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو ں گے ، معاملا ت کو صحیح سمت پر لا نے کے لئے سخت اقداما ت بھی کئے جا سکتے ہیں ہر سطح پر غیر قا نو نی کنکشن کا خا تمہ بھی ہماری اولین تر جیح ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :