ایاز صادق کی دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے کی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ‘ شیخ رشید

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو عمران خان کو تاریخی فتح اور نواز شریف کو تاریخی شکست ہو گی ،ایاز صادق نواز شریف کے ہاتھ کی چھڑی اور شہباز شریف کی جیب کی گھڑی ہیں ، عمران خان کا مقابلہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے ہے ۔

(جاری ہے)

گلبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہوریوں کا موڈ بتا رہا ہے کہ 11اکتوبر کو عمران خان کو تاریخی فتح اور نواز شریف کو تاریخی شکست ہو گی اور اس سے حکومت کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

عمران خان کا مقابلہ پی ایچ اے ، واسا سمیت دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے ثابت ہو گیا سردار ایاز صادق جعلی سپیکر تھے اور اب انکی دوبارہ یہ منصب سنبھالنے کی خواہش پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ۔