سلامتی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدا مات کیے جائیں گے ٗوزیر اعظم نواز شریف

دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کاروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائیگی ٗسیاسی وعسکری قیادت کا فیصلہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملکی سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ٗ سلامتی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدا مات کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزرا چوہدری نثار،اسحاق ڈار،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،طارق فاطی اور دیگر کام شریک ہوئے،ذر ائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اندرونی سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،سلامتی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان ہمارے حق میں ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کاروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی سلامتی،طالبان کے قبضوں سے متعلق حالیہ پیدا شدہ صورت پر غور، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی و مذاکراتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عسکری و سول انٹیلی جنس اداروں کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید مربوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :