دھرنا دے کر پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنایا گیا: خواجہ سعد رفیق

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9اکتوبر 2015 ء) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنا دے کر پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ کیسے لیڈر ہیں جو پاکستان کی خوشحالی کے آگے دھرنے کی سیاست کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے شیر جب جاگتے ہیں تو ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ کوئی مائی کا لعل ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔لوگ گالیاں دینے کیلئے ووٹ نہیں دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا تو ویسے ہی کباڑہ ہوگیا ہے لیکن اگر آپ فارغ ہوگئے تو پھر ہم کس سے مقابلہ کریں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف کا کباڑہ ہو۔ ن لیگ کی حکومت نے کراچی میں امن قائم کرکے دکھایا ہے اور باقی ملک میں بھی مکمل امن قائم کرکے دکھائی گی۔