سانحہ منیٰ پر وزیر اعظم نے وزیر مذہبی امو رکو لاپتہ حجاج کی تلاش تک سعودی عرب میں قیام کی ہدایت کی تھی ،سردار یوسف پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے دکھائی دیئے ،وزیر اطلاعات نے یہ معلومات ایوان کو بتائیں، غلط معلومات سے ایوان کا استحقاق مجروح ہو اہے

پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کاسینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال

جمعہ 9 اکتوبر 2015 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ پر وزیر اعظم نے وزیر مذہبی امو رکو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ لاپتہ افراد کے ملنے تک سعودی عرب میں ہی رہیں لیکن وزیر پاکستان میں پریس کانفرنس کرتے دکھائے اور یہ معلومات وزیر اطلاعات و نشریات نے ایوان کو بتائی تھی اس طرح کی غلط معلومات سے ایوان کا استحقاق مجروح ہو اہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے فرحت اﷲ بابر نے چیئرمین سینٹ کی توجہ ایوان کے استحقاق کی جانب مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات و نشریات نے غلط بیانی سے کام لیا او رایوان کو غلط معلومات فراہم کیں جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔ فرحت اﷲ بابر کی جب یہ بات ختم ہوئی تو سینیٹر پرویز رشید فرحت اﷲ بابر سے ملنے ان کی نشست پر گئے اور مصافحہ کیا